ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر نالاں، بشریٰ بی بی کے سابق دیورکوٹکٹ دینے پر حیات مانیکا نالاں، پی ٹی آئی میں شامل

ن لیگ کا ٹکٹ نہ ملنے پر نالاں، بشریٰ بی بی کے سابق دیورکوٹکٹ دینے پر حیات مانیکا نالاں، پی ٹی آئی میں شامل

پاکپتن(نمائندہ خصوصی ) سابق صوبائی وزیر میاں عطا مانیکا کے بیٹے میاں حیات مانیکا مسلم لیگ ن کاٹکٹ نہ ملنے پر نالاں ہوگئے اور تحریک انصا ف کا حصہ بننے کا فیصلہ سنا دیا جس کے بعد تحریک انصاف کے آزاد امیدوار را عمر ہاشم پی پی 193 سے میاں حیات مانیکا کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں جس کے بعد حیات مانیکا کا مقابلہ فاروق مانیکا سے ہوگا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پاکپتن کے صوبائی حلقہ پی پی 193 کا ٹکٹ حیات مانیکا کی جگہ فاروق مانیکا کو دیا گیا جس پر انہوں نے ناراضگی اختیار کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ خیال رہے کہ فاروق مانیکا بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کے سابق دیور اور خاور مانیکا کے بھائی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں