لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی کال پر پارٹی کارکنان تمام پابندیاں بالائے طاق رکھتے ہوئے سڑکوں پر آگئے ، لاہور کے لبرٹی چوک میں کارکنان کا پولیس سے آمنا سامنا ہوا جہاں پولیس نے طاقت کا استعمال کیا، کئی کے حصے میں ڈنڈے آئے تو کئی کارکنان کو گرفتار کرلیاگیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کی جانب سے لاہور ، کراچی، پشاور اور راولپنڈی سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جا رہیں جبکہ ریلیوں کو روکنے کے لیے پولیس بھی بھرپور طریقے سے ایکشن میں نظر آ رہی ہے۔ لاہور میں لبرٹی چوک سے کئی کارکنان کو پولیس نے گرفتار کرلیاجبکہ کئی ڈنڈے کھاتے ہوئے اپنی جگہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ کراچی میں بھی تحریک انصاف نے کلفٹن میں ریلی نکالی جہاں 50 سے زائد کارکنان کو حراست میں لیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
