عمران خان کے بعد پرویز خٹک نے اپنی توپوں کا رخ مولانا فضل الرحمان کی طرف موڑ دیا

عمران خان کے بعد پرویز خٹک نے اپنی توپوں کا رخ مولانا فضل الرحمان کی طرف موڑ دیا

نوشہرہ(نامہ نگار) سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقیدکے بعد سابق وزیراعلیٰ اورچیئرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز (پی ٹی آئی) پرویز خٹک نے اپنی توپوں کا رخ مولانا فضل الرحمان کی طرف موڑ دیااور انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ انتخابی جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ عوام کو مولانا فضل الرحمان اور ایمل ولی خان کی کرپشن بھی نظر آچکی ہے، عوامی نیشنل پارٹی نے پختونوں کے نام پر سیاست کرکے پختون عوام کو دھوکا دیا جبکہ فضل الرحمان نے اسلام کے نام پر ہمیشہ اسلام آباد کی سیاست کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن کے میدان میں نواز شریف، آصف زرداری اور بانی پی ٹی آئی بازی لے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سب نے جھوٹے منشور پر دھوکا دے کر اپنی تجوریاں بھریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں