نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں، تحریک انصاف نے واضح کردیا

نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں، تحریک انصاف نے واضح کردیا

بونیر(سٹا ف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیر سٹر گوہر نےواضح کیاکہ فیصلے اب بند کمروں کے بجائے عوام کریں گے، نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کا خواب چھوڑ دیں۔ چغر زئی میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان آئین کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، ڈیلوں کی حکومت نہیں چلے گی، اگر 8 فروری کو عوام کو روکا گیا تو ملک کا نقصان ہوگا، بانی پی ٹی آئی عوام کے دلوں میں ہیں، نشان کوئی معنی نہیں رکھتا۔ ان کاکہناتھاکہ 8 فروری آزاد پاکستان کا دن ہے، عوام ووٹ کے ذریعے مخالفین سے بدلہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں