اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )پولنگ سٹیشن اور حلقوں کی تفصیلات کیلئے مفت سروس شروع کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر سے 8300 پر مفت ایس ایم ایس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکشن کمیشن کے حکام نے کہا کہ ووٹرز 8300 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ایس ایم ایس کر کے اپنے پولنگ سٹیشنز اور حلقوں کی تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں، مذکورہ نمبر پر میسج کرتے ہی ووٹرز کو ایس ایم ایس کے ذریعے ان کی ووٹنگ کی تفصیلات بھیج دی جائیں گی۔ الیکشن کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ زائد المیعاد شناختی کارڈ یا نئے شناختی کارڈ کے ٹوکن کی رسید پر ووٹ ڈال سکتے ہیں۔
