صنم جاوید نے مریم نواز کیلئے پیغام دیدیا

صنم جاوید نے مریم نواز کیلئے پیغام دیدیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کیلئے پیغام دیدیا اور کہا ہے کہ مریم نواز کو بتا دو میں میدان میں آ گئی ہوں، میری انتخابی مہم میری فیملی چلائے گی، مریم نواز کا مقابلہ میرے لئے عوام کرے گی۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید چدھڑ نے کیس کی سماعت کی اورکارروائی مکمل کرتے ہوئے پی ٹی آئی امیدوار کی ضمانت پر فیصلہ سنانے کے لیے آئندہ سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی۔عدالت پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی امیدوار صنم جاوید نے کہا کہ مریم نواز کو بتا دو میں میدان میں آگئی ہوں، میری انتخابی مہم میری فیملی چلائے گی، مریم نواز کا مقابلہ میرے لئے عوام کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں