سینیٹر پروفیسر ساجد میر کی طرف سے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل پر شدید تشویش کا اظہار
ایسے واقعات پیچیدہ علاقائی ماحول میں امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہیں
27 جنوری 2024
لاہور ( ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ایران میں 9 پاکستانیوں کے قتل پر شدید تشویش کا اظہارکیا ہے اور واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں میں ان کا کہنا تھا کہ اس افسوس ناک واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ایسے واقعات
پیچیدہ علاقائی ماحول میں امن و استحکام کے لیے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعاون اور باہمی اعتماد کے لیے نقصان دہ ہیں ۔ پاکستان پر میزائل حملے کے بعد دونوں ممالک میں سفارت کاری کی بحالی کے بعد امید تھی کہ تناو میں کمی آئے گی لیکن جیسے ہی پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو ایران پہنچے تو انہیں 9 پاکستانیوں کی لاشوں کا تحفہ دیا گیا ۔پاکستان امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے اپنی اقدار کے لیے پرعزم ہے۔
