پشاور(نامہ نگار)حیات آباد کی ایک مسجد میں امام مسجد اور پی ٹی آئی رہنما اقبال آفریدی کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی اور اقبال آفریدی نے امام مسجد کو عمران خان کے خلاف بات کرنے سے روک دیا۔ اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی؟ امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے،امام مسجد کو منافق کہنے پر نمازی بھی درمیان آگئے اور بیچ بچائو کراتے ہوئے انہوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہر نکال دیا۔پولیس نے بھی تلخ کلامی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملہ رفع دفع ہوچکا ہے ۔ یادرہے کہ اقبال آفریدی حلقہ این اے 27ضلعی خیبرسے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔
