اسلام آباد (کرائم رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما قطب خان بازئی کے بیٹے کو اسلام آباد میں قتل کردیا گیا،پولیس کے مطابق تلخ کلامی پر ملزمان نے فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں بلاورخان دم توڑ گئے۔ پاکستان ٹائم کو پولیس حکام نے بتایاکہ 26 سال کا بلاور خان گاڑیوں کا کاروبارکرتا تھا، اس کی کسی کے ساتھ کاروباری چپقلش چل رہی تھی، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ پانچ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتاری یقینی بنانے کیلئے کاوشیں شروع کردی ہیں۔
