نگران وزیراعظم بھی عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت بر س پڑے

نگران وزیراعظم بھی عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت بر س پڑے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑبھی سابق وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی حکومت بر س پڑے اور کہاکہ عمران خان کی زیادہ توجہ اپنی شہرت پر تھی، گورننس پر نہیں،تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے یکساں مواقع حاصل ہیں اورکروڑوں ووٹرز کو اپنے نمائندوں کو آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا موقع ملا ہے۔ گزشتہ روز دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں نگران وزیراعظم کاکہناتھاکہ گزشتہ قومی اسمبلی کے ارکان نے عدم اعتماد کے ووٹ کے ذریعے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت کو ہٹانے کے لیے اپنا آئینی حق استعمال کیا،پی ٹی آئی کی گزشتہ حکومت کے دوران قوم کو بے شمار معاشی مسائل کا سامنا اور دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات میں مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں