ملک احمد خان وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کو وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے ملک محمداحمد خان کے معاون خصوصی مقرر ہونے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا جس کے مطابق وزیر اعظم نے ملک احمد خان کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ن لیگی رہنما ملک احمد کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گیا۔اس کے علاوہ روبینہ عرفان کو بھی وزیر اعظم شہباز شریف کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں