لاہور (عدالتی رپورٹر) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نوازکے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا اعلان کرنیوالی تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید نے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کر دی،یادرہے کہ صنم جاوید کے این اے 119، این اے 120اور پی پی 150سے کاغذات مسترد ہوئے تھے، اس کیخلاف اپیل میں ٹریبونلز کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
