کراچی (وقائع نگار خصوصی ) کرائے پر رہنے والوں کو مفت پلاٹس دینے کا اعلان کردیاگیا، یہ اعلان گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کیا، انہوں نے 30 سال سے کراچی میں کرائے پر رہنے والوں کو 80 اور 120 گز کے پلاٹ دینے کا اعلان کر دیا۔
گلستان جوہر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران خان ٹیسوری نے کہاکہ کراچی اور سندھ میں مختلف ہاؤسنگ سوسائٹی والوں سے بات کرلی ہے، پہلے مرحلے میں 600 کرائے داروں کو مفت پلاٹ دیں گے۔ان کاکہناتھاکہمیرے صوبے کے نوجوان پریشان ہیں، پڑنے لکھے لوگ رائڈر بنے ہوئے ہیں، سولہ سال پڑھ کر بھی بے روزگاری ہے حکومت کو چاہیے کہ ان کو روزگار دے۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ اگر چوری ہوگئی تو میں گورنر شپ سے استعفا دینے کو تیار ہوں، جس کی موٹر سائیکل چھن جائے گورنر ہاؤس اس کو فراہم کرے گا، پہلے مرحلے میں 17 سو موٹر سائیکل چوری ہونے والے متاثرین کو فراہم کی جائیں گی۔
