گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی سونپ دیاگیا

گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی سونپ دیاگیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز کو وزات داخلہ کا بھی اضافی چارج مل گیا جس کا کابینہ ڈویژن نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
یادرہے کہ نگران دورحکومت میں سرفراز بگٹی نگراں وزیر داخلہ تھے جنہوں نے 15 دسمبر 2023 کو انتخابی شیڈول کا اعلان ہونے سے قبل استعفیٰ دیا تھا اور پھر یہ وزارت وزیراعظم کے پاس تھی۔سرفراز بگٹی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے استعفیٰ دیا تھا ،ان کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر داخلہ کا قلمدان خالی تھا لیکن اب یہ اضافی ذمہ داری بھی گوہراعجاز کو سونپ دی گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں