پولیس کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی پی ٹی آئی کےاعجاز چوہدری سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

پولیس کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی پی ٹی آئی کےاعجاز چوہدری سے تفتیش کرنے کی اجازت مل گئی

لاہور(عدالتی رپورٹر ) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے راولپنڈی کے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو ( حملہ کیس سمیت 12 مقدمات میں پولیس کوپی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنے کی اجازت دے دی۔ جج محمد نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔ پولیس نے درخواست میں استدعا کی تھی کہ اعجاز چوہدری سے تفتیش کرنی ہے لہذا عدالت انکوائری کرنے کی اجازت دے جس پر عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں