الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں بڑی کامیابی مل گئی

الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں بڑی کامیابی مل گئی

پشاور (سٹاف رپورٹر)الیکشن سے قبل تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں بڑی کامیابی مل گئی اور مردان کی شہری علاقہ یونین کونسل بغدادہ میں درجنوں خاندانوں نے اے این پی سے مستعفی ہو کر تحریک انصاف کے نامزد امیدوار حلقہ پی کے58 سے عبدالسلام آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ یونین کونسل بغدادہ (سنٹر کالونی) میں اس سلسلے میں منعقدہ جلسے میں عبدالسلام آفریدی نے شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہا اور پارٹی ٹوپیاں پہنائیں۔عبدالسلام آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ تحریک انصاف نے روایتی سیاست کا خا تمہ کر تے ہو ئے خدمت خلق سے سرشار سیاست متعارف کروائی ہے، ماضی میں باری باری حکومتیں کرنے اور ملک کو مقروض کرنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا ہیں، آج ملک پر قرضوں کا جو بوجھ ہے اس کے ذمہ دار ماضی کے کرپٹ اور بد عنوان حکمران ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی گزشتہ ادوار پر بھاری ہے اور ہم نے مختصر وقت میں تعمیر و ترقی کیلئے جو عملی اقدامات اُٹھا ئے ہیں ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں