پشاور(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبر پختونخوا کی صوبائی قیادت میں ایک بار پھر اختلافات سامنے آگئے اور پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے میں کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات کے باوجود مجھے خیبر پختونخوا کی فائنل جنرل سیٹوں اور ریزرو سیٹوں کی فہرست نہیں دکھائی گئی،مجھے بتایا گیا کہ یہ ایک راز ہے اور آپ کے ساتھ شیئر نہیں کیا جاسکتا۔ اس معاملے پر نائب صدر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت میں اس طرح کی باتیں ہوتی رہتی ہیں۔
