جہانگیرترین نے عمران خا ن سے تعلقات کی خرابی کی بنیادی ممکنہ وجہ بتادی

جہانگیرترین نے عمران خا ن سے تعلقات کی خرابی کی بنیادی ممکنہ وجہ بتادی

لودھراں (سٹاف رپورٹر) استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیرترین نے عمران خا ن سے تعلقات کی خرابی کی بنیادی ممکنہ وجہ بتادی اور دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ بی بی سے متعلق خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی کا خفیہ پیغام بتانے پر عمران خان سے تعلقات خراب ہوئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو میں جہانگیر ترین نے کہا کہ خاور مانیکا کے چھوٹے بھائی میرے پاس بشریٰ بی بی سے متعلق پیغام لے کر آئے جو میں نے سوچ سمجھ کر عمران خان کو بتایا پھر اس کے بعد ولیمے کی تقریب میں بشریٰ بی بی نے مجھ سے ناراضگی کا اظہار کیا ، اس کے بعد تعلقات میں دراڑ آ گئی، میں عمران خان کا دوست تھا اور میں نے دوستی کے تحت ہی سب کچھ ان کے سامنے رکھا تھا لیکن اس کے بعد عمران خان نے جو کیا میں اس کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔ ان کا مزید کہناتھاکہ شہزاد اکبر جیسے لوگ ہمیشہ ہوتے ہیں، یہ اپنے کام کرنے کے ایکسپرٹ ہوتے ہیں جو انہو ں نے کیا ، لیڈرشپ کی خاصیت یہ ہے کہ وہ ایسے لوگوں کو سمجھیں اور ایسے لوگوں کو اپنے نزدیک اور اپنے پر غالب نہ ہونے دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں