تحریک انصاف کاامیدوار ہی مریم نواز کے حق میں دستبردارہوگیا

تحریک انصاف کاامیدوار ہی مریم نواز کے حق میں دستبردارہوگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 119میں مسلم لیگ ن کو بڑی کامیابی ملی ہے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرمہر محمد وسیم اپنے کارکنوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے، مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ پاکستان ٹائم کے مطابق مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی ،مریم نے مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں کی مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ آپ نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے، 2018 سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا، سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کے پیدا کردہ مسائل کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں