لاہور(وقائع نگار)مسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی کی 212 نشستوں پر الیکشن لڑیں گے۔ ن لیگ نے 54 حلقوں میں کسی کو ٹکٹ جاری نہیں کیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق فہرست کے مطابق نوازشریف این اے 15 مانسہرہ اور این اے 130 لاہور، مریم نواز شریف این اے 119، حمزہ شہباز این اے 118، شہباز شریف این اے 123 اور 132 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔قومی اسمبلی کی 54 نشستوں پر کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔ این اے 4، 19، 20، 21، 22، 44، 45، 48، 54، 64، 88، 92، 117، 128، 143، 149 ،165، 185 اور این اے 190 سے 204 تک کے حلقوں میں کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔اس کے علاوہ این اے 206 سے210 جبکہ این اے 212، 214، 215، 217، 218، 221، 223، 224، 228، 239، 245، 264، 266 پر بھی کوئی ن لیگی امیدوار الیکشن نہیں لڑ رہا۔
