عدالت سے گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی کےخیال کاسترو رات کو گھر پہنچ گئے

عدالت سے گرفتار ہونیوالے پی ٹی آئی کےخیال کاسترو رات کو گھر پہنچ گئے

فیصل آباد (کرائم رپورٹر) صوبائی اسمبلی کے حلقہپی پی 118 سے پاکستا ن تحریک انصاف  کے امیدوار خیال کاسترو گرفتاری کے بعد رات گئے گھر پہنچ گئے۔
گھر پہنچنے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں خیال کاسترو نے کہا ہے کہ ضمانت حاصل کر کے عدالت سے باہر نکلا تو نامعلوم افراد لے گئے تاہم ضمانت کے کاغذات دیکھنے کے بعد مجھے چھوڑ دیا گیا۔ یادرہے کہ انہیں فیصل آباد میں ضلع کچہری سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں