پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی

تہران (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایرانی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دیدی، انہیں یہ دعوت پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی نے دی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق پاک ایران وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مثبت بات چیت کے حوالے سے آگاہ کیاگیا ہے ، جلیل عباس جیلانی اور حسین امیر عبدللہیان کے مابین اعلیٰ سطح پر تعلقات کی بحالی پر بات ہوئی۔ یادرہے کہ پاکستان میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران ایران سے تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کی کابینہ نے بھی منظوری دیدی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں