لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ میں کئی عہدیداروں کے مستعفی ہونے کے بعدچیئرمین ذکا اشرف نے بھی استعفیٰ دیدیا ہے ، انہوں بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی اور ممبربورڈ آف گورنر سے استعفیٰ وزیراعظم پاکستان کو بھجوادیا۔ ذکا اشرف نے مستعفی ہونے کا اعلان خود کیااور موقف اپنایاکہ کرکٹ کی بہتری کےلیے کام کر رہا تھا لیکن موجودہ صورتحال میں ہمارے لیے کام کرناممکن نہیں،میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔ یادرہے کہ ان سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر، اینڈریو پٹک اور گرانٹ بریڈ برن بھی عہدے چھوڑ چکے ہیں۔
