پشاور (سٹاف رپورٹر) تمام تر کاوشوں اور خواہشوں کے باوجود مسلم لیگ ن کی خیبرپختونخوا میں کسی پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ ہوسکی، مولانا فضل ا لرحمان اور نوازشریف کی ملاقاتیں بھی بے سود رہیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق مسلم لیگ ن کی جے یوآئی کے علاوہ اے این پی اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتوں سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش تھی لیکن کامیابی نہ مل سکی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ (ن)کے صوبائی ترجمان اختیار ولی نے بتایاہے کہ جے یوآئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ میں پنجاب میں زیادہ سیٹیں مانگ رہی تھی جس کی وجہ سے معاملات آگےنہ بڑھ سکے، اسی طرح اے این پی امیدوارکسی بھی حلقے میں دستبردارہونے کیلئے تیار نہیں۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ ان جماعتوں کے علاوہ پیپلزپارٹی کو محسوس ہوتا ہے کہ ان کے امیدوار اپنی نشست جیت جائیں گے جس کی وجہ سے معاملات کسی منطقی انجام کو نہیں پہنچ سکے۔
