پاکستان نے سوچ سمجھ کرایران کو جواب دیا،شیری رحمان نے تہلکہ خیزانکشاف کردیا

پاکستان نے سوچ سمجھ کرایران کو جواب دیا،شیری رحمان نے تہلکہ خیزانکشاف کردیا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی جانب سےسیستان میں دہشتگردوں کے خلاف کیے گئے آپریشن مرگ بر، سرمچار پر سابق سفیر اورپیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان نے ایران کو سوچ سمجھ کر جواب دیا۔ پاکستان کی طرف سے دیئے گئے جوابی ردعمل پر اپنا موقف دیتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں، ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا، ایران کی جانب سے پاکستانی خودمختاری پر حملہ غیر متوقع تھا، پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کرجواب دیا ہے۔ ان کاکہناتھا کہ بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں کیونکہ پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، دونوں ممالک کو آپس کے تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں