پاکستان ایران کشیدگی، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا بیان بھی آگیا

پاکستان ایران کشیدگی، استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان کا بیان بھی آگیا

لاہور(لیڈی رپورٹر)پاکستان ایران کشیدگی کے معاملے پر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی ) کے صدر عبدالعلیم خان کا بیان بھی آگیا جس میں انہوں نے کہاکہ ایران نے کھلم کھلا عالمی اصولوں کی خلاف ورزی کی، پاکستان نظر انداز نہیں کر سکتا۔ پاکستان کا فوری اور بھرپور جواب خوش آئند ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے ایران کی طرف سے یکطرفہ جارحیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ ملکی سلامتی کے لئے فوج جو بھی اقدام اٹھائے گی ساری قوم اس کا ساتھ دے گی، ایران اپنی غلطی تسلیم کرے، ایسی غیر ذمہ دارانہ سرگرمیوں سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑ سکتا ہے۔ صدر آئی پی پی کا مزیدکہناتھاکہ معصوم اور نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا دشمن کا وطیرہ ہے، ایران سے ایسی توقع نہیں تھی، کسی کو غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے، پاکستان فوری اور سخت رد عمل دے سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں