زرداری نے بھی بلاول کو جتوا کر وزیراعظم بنوانے کا دعویٰ کردیا

زرداری نے بھی بلاول کو جتوا کر وزیراعظم بنوانے کا دعویٰ کردیا

لاہور(سٹاف رپورٹر)سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نےبلاول کو جتوا کر وزیراعظم بنوانے کا دعویٰ کردیا، انہوں نے یہ دعویٰ لاہور میں این اے 127اور پی پی 166میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر مختصر گفتگو میں کیا۔ ان کامزید کہناتھاکہ این اے 127سے بلاول بھٹو زرداری کو پہلے ایم این اے اور پھر وزیر اعظم بنائیں گے،ہماری سیاست کا سفر 40سال پر محیط ہے، اپنے ہاتھ سے لگائے آم کے درخت کا پھل جیل میں کھایا ہے، اس وقت کارکنوں کو بتاتا تھا کہ میں بے قصور ہوں، جیل اور پیشی کے موقع پر کارکنوں سے ملاقات ہوتی تھی۔ سابق صدر کاکہناتھاکہ ہم ورکرز کی خواہش پر چلتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں