اوکاڑہ (کرائم رپورٹر) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے جلسے کے بعد پارٹی کا جھنڈاپھاڑنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے جلسے کے بعد اسٹیج پر پارٹی پرچم پھاڑنے اور مخالفانہ نعرے لگانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد لیگی کارکن عابد کی مدعیت میںپولیس نے سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا جبکہ ایک شخص کو حراست میں بھی لے لیاگیا۔ پولیس ذرائع کایہ بھی دعویٰ ہے کہ ملزمان نے ایک روز قبل جلسہ گاہ کے قریب لیگی جھنڈے اور بینرزکو آگ بھی لگائی تھی لیکن آزادانہ ذرائع سے ایسے کسی فعل کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
