آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، بھائی کی انتخابی مہم شروع

آصفہ بھٹو زرداری نے بھی سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا، بھائی کی انتخابی مہم شروع

ٹنڈوالہ یار(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماآصفہ بھٹو زرداری نے بھی باضابطہ طورپر سیاسی میدان میں قدم رکھ دیا ، اپنے بھائی اور پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم شروع کردی، ان کاکہناتھاکہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی تنخواہیں ڈبل ہوں،آپ کو 300 یونٹ تک بجلی مفت ملے، آپ کے بچوں کو مفت تعلیم ملے، معیاری صحت کی سہولیات ملیں، کسان خوشحال ہو، نوجوان کو بلاسود قرض پروگرام ملے تو بلاول کا ساتھ دیں، پاکستان پیپلزپارٹی کو ووٹ دیں، تیر پر ٹھپہ لگائیں۔ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ عوام کےحقوق کی جنگ لڑنےوالے واحد سیاستدان بلاول ہیں، 1971 سے لے کر آج تک پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو آئین دیا، بینظیر بھٹو نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کے لیے لڑتی رہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی کا عوام کی خدمت کا جذبہ کبھی ٹھنڈا نہیں ہوا،نہ ہی اسے کوئی ختم کر سکتا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہآصف علی زرداری نے 18 ترمیم کے ذریعے صوبوں کو خودمختاری دی، بینظیر انکم سپورٹ کے ذریعے خواتین کو انکا حق دلوایا، دوسری سیاسی جماعتیں اقتدار کا سوچتی ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ عوام کی خدمت کا سوچتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں