اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) شہری کو پیسے دینے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد این اے ون چترال سے میدوار طلحہ محمود الیکشن کمیشن میں طلب کرلیاگیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیش ہوکر وضاحت دینے کی ہدایت کی گئی اور پیش نہ ہونے کی صورت میں طلحہ محمود کو کارروائی سے خبر دار کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ طلحہ محمود کی شہریوں کو پیسے دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ وہ رزلٹ خود چیک کریں گے۔
