معروف برطانوی ممبر پارلیمنٹ اور کشمیریوں کی توانا آواز ٹونی الائیڈ انتقال کر گئے

معروف برطانوی ممبر پارلیمنٹ اور کشمیریوں کی توانا آواز ٹونی الائیڈ انتقال کر گئے

مانچسٹر (مرزا نعیم الرحمان) برطانیہ بالخصوص مانچسٹر کے علاقے راچڈل کے پاکستانی تارکین وطن کے محسن ٹونی الائیڈ ایم پی 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ راچڈل سے متعدد بار ایم پی منتخب ہونے والے چالیس سال تک سیاست سے وابستہ رہے۔ بطور ایم پی انہوں نے کشمیری نژاد برطانوی میٹر کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے متاثرہ دیہات کا دورہ کیا اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے علاوہ برطانوی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق میں توانا آواز اٹھاتے رہے، قابل ذکر امر یہ ہے کہ راچڈل میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور وہ ان کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہے۔

ٹونی الائیڈ بلڈ کینسر کے مریض تھے، برطانوی حکومت اور ملکہ برطانیہ سے انہیں “سر” کا خطاب بھی دیا گیا۔ لیبر پارٹی کے سر کئیر سٹارمر نے انکی وفات کو ایک عظیم سانحہ اور برطانوی سیاست کے لیے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔ علاوہ ازیں ان کی وفات کی اطلاع سنتے ہی پاکستانی کمیونٹی اور راچڈل کے مئیر کے علاوہ متعدد ممبران پارلیمنٹ ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے۔

پاکستانی کمیونٹی کا کہنا ہے کہ کشمیر کمیونٹی کے عوام ایک مخلص اور ان کے حق میں مضبوط آواز اٹھانے والے برطانوی ممبر پارلیمنٹ سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کی آخری رسومات کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں