لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )سیزن ۹ کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں لیکن ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل ہی لاہور قلندرکو بڑا دھچکا لگ گیا اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے راشد خانکمر کی تکلیف کی وجہ سے پی ایس ایل 2024 سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق کمر کی تکلیف کی وجہ سے راشد خان غیرمعینہ مدت کے لیے کرکٹ سے آٹ ہوگئے ہیں،راشد خان کی واپسی کے لیے کوئی وقت نہیں دیا جا سکتا، ان کی کمر کی تکلیف کا خیال رکھا جا رہا ہے۔ افغان کرکٹ بورڈ کے حکام نے بھی بتایاکہ راشدخان ایک موثر ترین کھلاڑی ہیں،ہمیں اس بات کا یقین کرنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہوں، ابھی ان کی سرجری ہوئی ہے، واپسی میں جلدی کی ضرورت نہیں۔
