عمران  خان اور بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات کا کیس ختم ہوگیا

عمران  خان اور بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات کا کیس ختم ہوگیا

اسلام آباد (عدالتی رپورٹر)بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم کردیا گیا،اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللّٰہ نے سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کردیاتاہم صرف عدت میں نکاح کی حد تک کی فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے 18 جنوری کو استغاثہ کے گواہوں کو طلب کرلیا ہے اور کہا کہ قانونی طور پر 496 بی میں 2 گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے۔عدالت نے کہا کہ ہم 496 بی کی حد تک چارج ڈراپ کر رہے ہیں جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔ عدالت حکم میں مزید کہا گیا کہ گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات عمران خان اور بشری بی بی پر لگائے تھے،عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کے بعد مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں