کراچی (عدالتی رپورٹر ) سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی اور ان کے وکیل کا کہنا تھاکہ شاہد خاقا ن اسلام آباد سے کراچی تک کا سفر بھی نہیں کرسکتے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم کیخلاف پی ایس اومیں غیرقانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہے،ایک روزکے لیے حاضری سے استثنی دیاجائے۔
