ملتان (نمائندہ خصوصی )سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے 8فروری کوالیکشن نہ ہونے کی پیشنگوئی کردی اور کہا ہے کہ انتخابات نہ کرانے کا اسٹیبلشمنٹ کا وسیع تجربہ ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہاکہ ہمارے ہاں آج کل انتخابات موضوع بحث بنے ہوئے ہیں، دنیا میں ہمارے دوست اور دشمن دونوں کی نظریں 8 فروری پر لگی ہیں، سابق آمر ضیا الحق دنیا سے چلے گئےلیکن انتخابات نہیں کروائے، جو ضیاالحق دورسے سیکھا وہی منظر آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہے۔ ان کامزید کہناتھاکہ پانچ دہائیوں بعدآج بھی وہی منظر بار بار میرے سامنے ہے، نصف صدی کے بعد بھی وہ منظر نہیں بدلا نہیں۔ یادرہے کہ ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں میں سے ایک تحریک انصاف انتخابی نشان سے بھی محروم ہوچکی ہے اور اس کی قیادت عدالتوں کے دھکے کھارہی ہے، ایسے میں لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ملنے کے دعوے بھی سامنے آرہے ہیں۔
