تین سال میں دنیا کے پانچ امیر ترین افراد کی دولت ’ڈبل ‘ ہوگئی

تین سال میں دنیا کے پانچ امیر ترین افراد کی دولت ’ڈبل ‘ ہوگئی

نیو یارک(کامرس ڈیسک)تین سال میں دنیا کے پانچ امیر ترین افراد کی دولت ’ڈبل ‘ ہوگئی تاہم پانچ ارب افراد غریب سے غریب تر ہوگئے ہیں جس کا انکشاف انسداد غربت کے لیے کام کرنے والے برطانوی ادارے آکسفیم کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق دنیا کے پانچ امیروں کی مجموعی آمدن ہر گھنٹہ میں ایک کروڑ چالیس لاکھ ڈالرزکی شرح سے بڑھی ،دنیا کی حکومتیں ارب پتیوں پر سالانہ ایک کھرب آٹھ ارب ڈالرز ویلتھ ٹیکس عائد کرے اور چیف ایگزیکٹو افسروں کی آمدن پر روک لگائے۔ ان امرا ء میں فرانسیسی کمپنی لوئی ویٹون کے چیف ایگزیکٹو آفیسر برنارڈ آرنالٹ، ایمازون کے سربراہ جیف بیزوس، سرمایہ کار وارن بفے ، اوریکل کے لیری ایلیسن اور ٹیسلا کے ایلون مسک شامل ہیں جن کی مجموعی آمدن 405ارب ڈالرز سے بڑھ کر 869ارب ڈالر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں