سچن ٹنڈولکر بھی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو وائرل ہوگئی

سچن ٹنڈولکر بھی ’قابل اعتراض‘ ویڈیو وائرل ہوگئی

نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)اداکارائوں کے بعد سابق بھارتی لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کی ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کاشکار بن گئے اور ان کی قابل اعتراض مگر جعلی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سچن ٹنڈولکرکو ایک گیمنگ ایپ کی تشہیر کرتے ہوئے دکھایا گیا جو لوگوں کی پیسہ کمانے میں مدد کرتی ہے۔جعلی ویڈیو میں سچن ٹنڈولکر بتارہے ہیں کہ انکی بیٹی اس گیمنگ ایپ سے خوب پیسے کمارہی ہے اور آپ بھی اس پر گیمز کھیل کر پیسے کماسکتے ہیں۔سچن سے منصوب یہ ویڈیو دراصل لوگوں کو لوٹنے اور ایپ کی پروموشن کیلئے استعمال کی گئی ۔ ویڈیو سامنےآئی تو سچن نے اس کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیوز جعلی ہیں، درخواست ہے کہ وہ اس طرح کی ویڈیوز، اشتہارات اور ایپس کو بڑی تعداد میں رپورٹ کریں، جعلی ویڈیوز کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے فوری کارروائی بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں