خوشاب(نمائندہ خصوصی )پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر سمیرا ملک نے بھی ن لیگ کو سرخ جھنڈی دکھادی اور پارٹی کی نائب صدر پنجاب کے عہدے کے ساتھ پارٹی سے بھی استعفیٰ دے دیا۔ سمیرا ملک کے قریبی ذرائع نے پاکستان ٹائم کو بتایا کہ حلقہ این اے 87سے پارٹی ٹکٹ کیلئے اپلائی کیا تھا لیکن انہیں نظرانداز کیاگیا جس کی وجہ سے وہ نالاں تھیں ۔ اس سلسلے میں سمیرا ملک کے ترجمان نے بتایاکہ مسلم لیگ ن کی طرف سے نظرانداز کیے جانے کے بعد سمیرا ملک نے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدواروں کی حمایت کا فیصلہ کیاہے اور پارٹی عہدوں سے سبکدوش ہوگئی ہیں۔
