پی ٹی آئی نے انتخابی نشانات کیساتھ امیدواروں کی فہرست جاری کرنےکااعلان کردیا

پی ٹی آئی نے انتخابی نشانات کیساتھ امیدواروں کی فہرست جاری کرنےکااعلان کردیا

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نشانات کے ساتھ امیدواروں کی فہرست جاری کرنے کا اعلان کردیا اور اس سلسلے میں  بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ تین دن کے اندر اندر فہرست جاری ہوگی ، ، بلے کے فیصلے سے 25کروڑ عوام کے بنیادی حقوق متاثر ہوئے ہیں ۔ سماعت کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے بتایاکہ جمہوریت کیخلاف ایک سازش کامیاب ہوگئی ہے جس کی وجہ سے کرپشن کا پھر آغاز ہوگا، تحریک انصاف نے جن نشستوں پر تاحال فیصلہ نہیں کیا تھا، ا ن پربھی امیدوار جلد ہی فائنل ہوجائیں گے لیکن الیکشن کا بائیکاٹ کسی صورت نہیں ہوگا، جو لوگ سوچ رہے ہیں کہ میدان خالی ہوگا، ایسا بالکل نہیں ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں ناہوں نے بتایاکہ قانون کے تحت بلے کے انتخابی نشان سے متعلق کیس کو سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کو نہیں پانچ رکنی بینچ کو سننا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں