بہاولنگر(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ ضیاء کے سربراہ اعجاز الحق نے آئندہ بننے والی حکومت کے بارے پیشنگوئی کردی اور کہا کہ آنے والی حکومت بھی مختلف نہیں ہوگی ، وہ پی ڈی ایم کا سیکنڈ ورژن ہوگی۔ پریس کانفرنس سے خطاب میں اعجاز الحق کاکہناتھاکہ تمام سیاسی پارٹیوں کو یکساں لیول پلیئنگ فیلڈ ملنی چاہیے، پہلی بار ہوا کہ الیکشن سے پہلے ہی وزیراعظم چن لیا گیا ہے،اٹک سے رحیم یار خان تک ہمارے حمایت یافتہ امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہی سکے کے دو رُخ ہیں، عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔
