عمرکوٹ (وقائع نگار ) تھرپارکر کے حلقے این اے 214 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شاہ محمود قریشی کو انتخابی نشان بھی تھرکا حسن یعنی’ مور‘ الاٹ کردیاگیا۔ ریٹرننگ افسر کے جاری کردہ فارم 33کے مطابق تھرپارکر کے 6 حلقوں پر مجموعی طور 86 امیدواروں کو انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جن میں این اے 214 پر 11 امیدوار بھی شامل ہیں۔
