کراچی (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدرشیرافضل مروت پی ٹی آئی کراچی کی قیادت پر بھی برس پڑے اور کہاکہ ’کراچی کی کوئی قیادت ریلی میں نظر نہیں آرہی، جتنے ٹکٹ ہولڈر آئے ان کو سلام جو نہیں آئے ان پر لعنت ہو۔ یہ پارٹی غیرت مند لوگوں کی ہے اگر بے غیرت ہو تو( ن) لیگ میں جاؤ‘۔ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے سی ویو پر منعقدہ جلسے میں خرم شیرزمان پہنچ گئے لیکن دیگر قیادت غائب تھی جس پر شیرافضل مروت کا پارہ پھر ہائی ہوگیا اور کھری کھری سنادیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام باشعور پڑھے لکھے ہیں، سلام پیش کرتا ہوں، آج اس جلسے میں قیادت کم اور ورکر زیادہ ہیں۔ ان کاکہناتھاکہ آج کراچی کے عوام خود گھروں سے نکل کر آئے ہیں، آج لوگ جو نکلے ہیں وہ غیور ہیں حالانکہ جنہوں نے مجھے دعوت دی وہ خود نہیں نکلے۔
