تحریک انصاف کے تین امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران پولیس نے دھرلیا

تحریک انصاف کے تین امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران پولیس نے دھرلیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) الیکشن کی گہما گہمی شروع ہوگئی ہے لیکن تحریک انصاف کی مشکلات کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں،اب پارٹی کے تین امیدواروں کو انتخابی مہم کے دوران پولیس نے دھرلیا، گرفتار ہونیوالوں میں اورنگزیب خان کھچی ، سابق صوبائی وزیر جہازیب خان کچھی اور سابق ایم پی اے امیدوار حلقہ پی پی 236 علی رضا خان خاکوانی شامل ہیں جنہیں چوک میتلا میںانتخابی مہم کے دوران گرفتار کیاگیا۔ اطلاعات کے مطابق سرگودھا سے سابق ایم پی اے اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر پی پی 79 علی اصغر خان لاہٹری کے گھر پر بھی ان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپہ مارا لیکن کوئی فرد گھر پر موجود نہ ہونے کی وجہ سے کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں