پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

پاکپتن (وقائع نگار) پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر لیگی رہنما میاں نوید علی کا آزاد حیثیت سے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیااور کہاکہ پارٹی نے میرے ساتھ وفا نہیں کی لیکن ہم الیکشن جیت کر بھی وفا کریں گے۔ اپنے بیان میں میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے ہماری وفاداریاں نظرانداز کر کے چوہدری جاوید کو ٹکٹ دی، جب کوئی فرنٹ پیج پر نہیں آرہا تھا تو میرے والد نے پارٹی کا ساتھ دیا، ن لیگ کیلئے ہم نے ظلم و زیادتی برداشت کیں اور جیلیں بھی دیکھیں۔ میاں نوید علی کا کہنا تھا کہ 10سال تک پارٹی کو سنبھالا لیکن پارٹی کو شاید کچھ اور ہی عزیز تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں