اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد پی ٹی آئی کو ایک اور شدید دھچکاپی ٹی ا?ئی کو خواتین اور مخصوص نشستوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑیں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطاببق خواتین کی قومی اسمبلی میں 72 نشستیں ہیں۔ن لیگ، پیپلز پارٹی اور استحکام پارٹی نے پہلے ہی مطلوبہ تعداد سے زیادہ نام ریزرو نشستوں پر دے رکھے ہیں۔سینیٹ کے انتخابات کا بھی نقصان ہو گا۔ پارٹی ایک پلیٹ فارم پر نہیں ہو گی۔ آزاد ارکان کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔ تحریک انصاف کے امید واروں کا جو مختلف نشان الاٹ ہوں گے ان کو حلقوں میں متعارف کرانا مشکل ہو گا اور 20 دن میں اپنے نشان کو حقیقت بنانا مشکل ہو جائے گا۔
ا?ئین کے مطابق مخصوص نشستیں صرف رجسٹرڈ پارٹیوں اور ایک انتخابی نشان پر لڑنے والی جماعتوں کو الاٹ کی جاتی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو بلے کا نشان نہ ملنے پر آزاد حیثیت میں مختلف انتخابی نشانات جاری کیے گئے ہیں جس پر پارٹی نے ووٹرز تک امیدواروں کی تفصیلات پہنچانے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کرلی ہے۔
پی ٹی آئی کی جانب سے پارٹی ویب سائٹ پر پورٹل بنا دیا گیا جہاں تمام امیدواروں کی حلقوں کے لحاظ سے تفصیلات اپلوڈ کردی گئی ہیں۔کارکنان کسی بھی حلقے سے پارٹی امیدوار کی تفصیلات چیک کر سکیں گے۔ پورٹل بنانے کا فیصلہ ہفتے کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیا گیا۔
