جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر انڈر91کپتان کو ہٹا دیا

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کی حمایت کرنے پر انڈر91کپتان کو ہٹا دیا

کیپ ٹاون (سپورٹس ڈیسک ) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اسرائیلی حمایت پر انڈر 19 ورلڈکپ میں حصہ لینے والی اپنی ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو کپتانی سے ہٹا دیاتاہم وہ ٹیم میں بطور کھلاڑی شامل رہیں گے جب کہ انڈر 19 کے کپتان کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ ٹیگر نے اسرائیلی فوجیوں کی حمایت میں ٹوئٹ کی ہے جس کے بعد افریقی بورڈ نے ان کے خلاف ایکشن لیا۔ کرکٹ ساتھ افریقا (CSA) نے گزشتہ روزباضابطہ طور پر ٹیگر کی برطرفی کا اعلان کیا جس میں ممکنہ احتجاج اور ٹورنامنٹ سے متعلق خطرات کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں