حوثی باغیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شامل ہونے کی امریکی دعوت پر پاکستان نے بھی فیصلہ سنادیا

حوثی باغیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شامل ہونے کی امریکی دعوت پر پاکستان نے بھی فیصلہ سنادیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) حوثی باغیوں کیخلاف ٹاسک فورس میں شامل ہونے کی امریکی دعوت پر پاکستان نے بھی فیصلہ سنادیا اور امریکی دعوت مسترد کردی، سیکیورٹی ذرائع کاکہنا ہے کہ پاکستان ٹاسک فورس 153 سمیت ایسے کسی اتحاد میں شمولیت کا ارادہ نہیں رکھتا جو مسئلہ فلسطین کے خلاف ہو۔ تفصیلات کے مطابق بحیرہ عرب میں میری ٹائم سکیورٹی کے حالیہ واقعات کے بعد پاک بحریہ نے اپنے بحری جنگی جہازوں کو تعینات کیا تھا جس کا مقصدپاکستان کے تجارتی راستوں کے حفاظت کو یقینی بنانےاور تجارتی گزرگاہوں کی مسلسل فضائی نگرانی تھا جس کے بعد بے بنیاد دعوے آنا شروع ہوگئے تھے۔پاکستان ٹائم کے سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نیوی کے جہازوں کی بحیرہ عرب میں تعیناتی ٹاسک فورس 153 سے جوڑنے میں حقیقت نہیں،پروپیگنڈا ہے۔ سکیورٹی ذرائع نے تصدیق کی کہ امریکا نے بحیرہ احمر میں حوثی حملوں کے خلاف ٹاسک فورس 153 بنانے کا اعلان کیا تھا اور پاکستان کو بھی دعوت دی لیکن پاکستان نے ٹاسک فورس 153 میں شامل ہونے کی امریکی دعوت مستردکردی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں