اسلام آباد(وقائع نگار) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کوبلے کے نشان کی واپسی کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لے لیا۔سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے محفوظ فیصلہ سنایا، فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دوبارہ پارٹی الیکشن کا حکم دیا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو نوٹس بھی جاری کیا،الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو کورونا کے سبب الیکشن کمیشن کا فیصلہ پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا گیا۔تحریک انصاف نے ایک ہی معاملے پر مختلف ہائیکورٹس سے رجوع کیا، یاد رہے کہ پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔پشاور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کو درست قرار دیتے ہوئے تحریک انصاف کو بلےکا نشان واپس کرنےکا حکم دیاتھا۔
