پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی تھی:شاہد خاقان عباسی

پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی تھی:شاہد خاقان عباسی

لاہور(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستانی سیاست سے مایوس دکھائی دیئے اورکہاکہ جس طرح نواز شریف اقتدار میں آ رہے ہیں، مجھے اس سے اختلاف ہے،پاکستان میں کرسی کی کوئی طاقت نہیں ہوتی، میں وزیراعظم نہیں تھا بلکہ مجھے ملازمت دی گئی تھی۔ الحمرا ہال میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں جس طرح نواز شریف اقتدارمیں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے، نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100 کے بجائے 30 سیٹوں پر آجائیں لیکن مورال ڈاون نہ کریں۔ ان کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی چوری اور مسلم لیگ ن ڈکیتی کر کے اقتدار میں رہی ہے، مسلم لیگ ن کے ساتھ ہوں، ان کے خلاف الیکشن نہیں لڑوں گا لیکن میں نے سیاست نہیں چھوڑی، بانی پی ٹی آئی کی ناکامی کے پیچھے چوری کا الیکشن ہے، ان کی یہ حالت چوری کے الیکشن کی وجہ سے ہے، مفتاح اسماعیل کو استعفی نہ دینے کا مشورہ دیا تھا، کہا تھا ڈٹے رہیں لیکن ن لیگ کو مفتاح اسماعیل کو ذلیل کر کے استعفی نہیں لینا چاہیے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں