الیکشن کی گہماگہمی شروع، گجرات کے پانچ بھائی، ایک ہی ضلع مگر مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر سیاسی اکھاڑے میں اترنے کو تیار

الیکشن کی گہماگہمی شروع، گجرات کے پانچ بھائی، ایک ہی ضلع مگر مختلف جماعتوں کے ٹکٹ پر سیاسی اکھاڑے میں اترنے کو تیار

گجرات (سٹاف رپورٹر) ملک میں عام انتخابات کے لیے گہما گہمی شروع ہوگئی ہے او ر پنجاب کے ضلع گجرات 5 بھائی ایک ہی ضلع سے مسلم لیگ ن ،مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے ٹکٹوں پر الیکشن میں قسمت آزمانے کیلئے تیار ہیں، ایک بھائی قومی جبکہ دیگر چار صوبائی اسمبلی کے امیدوار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر چودھری عابد رضا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 62 سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چودھری شبیر رضا، چودھری نعیم اور چودھری شاہد صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 28 سے ایک دوسرے کے خلاف الیکشن لڑیں گے،چودھری محمد علی پی پی 33 سے ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ چودھری شبیر رضا ن لیگ کے امیدوار ہیں جبکہ چودھری نعیم رضا ق لیگ اور چودھری شاہد رضا پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں